۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر گیا ، سب کچھ بدل گیا، مگر آج بھی فلسطینی ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور نام نہاد عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں مگر عالمی اداے انسانی حقوق کے نام پر اپنے مفادات کی خاطر اقدامات کرتے ہیں مگر جن مظلوم خطوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے وہاں ظالموں ، آمروں اور جابروں کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی سامراج کی سرپرستی میں صیہونی فوج کی جانب سے چھ فلسطینیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ عالمی سامراج کا دوغلا پن اس سے بڑھ کر کیا ہو گا کہ ایک طرف بین الاقوامی ورثہ کا یوم، دوسری طرف تہذیب و تمدن اجاڑ دیئے گئے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزر گیا ، سب کچھ بدل گیا، مگر آج بھی فلسطینی ظلم وستم کی چکی میں پس رہے ہیں اور نام نہاد عالمی منصفوں کی دوغلی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں مگر عالمی اداے انسانی حقوق کے نام پر اپنے مفادات کی خاطر اقدامات کرتے ہیں مگر جن مظلوم خطوں کو زیادہ توجہ کی ضرورت ہے وہاں ظالموں ، آمروں اور جابروں کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم عالمی سامراج کی سرپرستی میں صیہونی فوج کی جانب سے چھ فلسطینیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں جب تک مسئلہ فلسطین فلسطینی عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل نہیں ہوگا کبھی امن نہیں آئیگا۔

آخر میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف اقوام متحدہ آج کے روز بین الاقوامی ورثہ اور اس کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے مگر دوسری طرف ہزاروں سالوں کی تہذیب و تمدن کو اجاڑ دیاگیا۔ اور اس پر مکمل خاموشی؟ اس سے بڑا دوغلا پن کیا ہوگا جس کی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .